جمعہ 17 مئی 2024

وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان کے کسانوں کےلیے بڑا اقدام

کسانوں

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے کسانوں اور کاشتکاروں کی سہولت کے لیے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی شرکت کی ۔ وزیراعظم عمران خان نے کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سماجی و معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ٹیوب ویلوں کی مد میں اربوں روپے کی سبسڈی فراہم کے باوجود بھی جہاں کسان مشکلات کا شکار ہیں وہاں گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی مد میں ہونے والے نقصانات کا خمیازہ بلوچستان  اور پورے ملک کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے لہذا ترجیحی بنیادوں پر اس مسئلے کے حل کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سبسڈی کا موثر اور مناسب استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Facebook Comments