پیر 29 اپریل 2024

سعودی عرب کے شاہی خاندان میں صف ماتم بچھ گئی، اہم ترین رکن انتقال کرگیا

ریاض (دھرتی نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے شاہی خاندان کے رکن شہزادہ مشھور بن مساعد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔

سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ مشھور بن مساعد کا انتقال آج دارالحکومت ریاض میں ہوا، ان کی نماز جنازہ آج ہی ادا کی جائے گی۔

شہزادہ مشھور شاہ عبدالعزیز ابن سعود کے بارہویں بیٹے مساعد کے صاحبزادے اور اس شہزادہ فیصل بن مساعد کے بھائی تھے جس نے اپنے چچا شاہ فیصل بن عبدالعزیز کو قتل کیا تھا۔ شہزادہ مشھور اپنی زندگی میں سرکاری عہدوں سے دور رہے اور اپنا کاروبار چلاتے رہے۔

Facebook Comments