جمعہ 26 اپریل 2024

پشاور میں احمدی ہومیو پیتھک ڈاکٹر قتل

احمدی ہومیو پیتھک ڈاکٹر قتل

پشاور کے علاقے بازید خیل میں ایک نو عمر لڑکے نے احمدی ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو گولی مار کر قتل کردیا۔

دھرتی نیوزکی رپورٹ کے مطابق انقلاب پولیس تھانے کے ایک عہدیدار نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والے فرد کا تعلق احمدی جماعت سے ہے۔

پولیس ترجمان نے مقتول کی شناخت عبدالقادر کے نام سے کی، جسے 18 سالہ احسان اللہ نے گولی مار کر قتل کیا۔

رپورٹ کے مطابق جائے وقوع پر موجود مقامی افراد نے احسان اللہ پر قابو پایا اور اسے پولیس کے حوالے کیا۔

انقلاب پولیس تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Facebook Comments