جمعہ 26 اپریل 2024

کون اٹھائے گا ٹرافی؟ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج ہو گا

پاکستان اور جنوبی افریق

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کھیلا جائےگا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی ميں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

جنوبی افریقا نے 145 رن کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں سنچری بنانے والے رضوان نے دوسرے میچ میں بھی ففٹی اسکور کی جبکہ افریقی بولر ڈیوائن پریٹوریس نے 17 رن کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کو دلسچپ مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی تھی۔

Facebook Comments