جمعہ 26 اپریل 2024

سعودی دارالحکومت کا مشہور شاپنگ مال سیل

مشہور شاپنگ مال سیل

ریاض(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت کا مشہور شاپنگ مال ‘مارینا’ کو سربمہر کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ریاض میں قائم مارینا شاپنگ مال کو سیل کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ریاض میونسپلٹی کے تعاون سے مشترکہ تفتیشی ٹیم نے مال میں سنگین ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دیکھیں جس کے بعد ایکشن لیا۔

وزارت کے مطابق متعلقہ انتظامیہ نے اس سے قبل بھی متعدد بار وارننگز جاری کیں لیکن اس کے باوجود سنجیدہ نہیں لیا گیا جس کے بعد مال کو سیل کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت تجارت نے مزید کہا کہ تفتیشی ٹیم کے دورے کے دوران جب دوبارہ خلاف ورزیاں دیکھیں تو مال بند کیا۔ تنبیہ کے باوجود تعاون نہ کرنے پر مال کے مالکان کو طلب کرکے جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

Facebook Comments