پیر 20 مئی 2024

آپ ﷺ کی بتائی ہوئی 2 چیزیں چہرے پر لگاتی ہیں چہرہ چاند جیسا روشن ،بیشک آج ہی آزما کر دیکھ لیں۔

اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کے چہروں پر دانے اور داغ دھبے نظر آتے ہیں جو انتہائی بدنما نظر آتے ہیں اس تحریر میں دو چیزیں بتائی جارہی ہیں ان کے کرنے سےا نشاء اللہ آپ کا چرہ چاند کی طرح چمکتا دمکتا ہوجائے گا اور چہرہ بہت خوبصورت ہوتا چلا جائے گا لوگ ماشاء اللہ اور سبحان اللہ کہنے پر مجبو ر ہوتے جائیں گے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ خوبصورت ہو اور چمکتا دمکتا ہو اور چہرے پر نور نظر آئے تو آپ کو یہ چھوٹا سا عمل کرنا ہوگا

رات کو سونے سے پہلے درود ابراہیمی کا ہدیہ پیش کرنا ہے اس کے بعد دس مرتبہ یا مصور کا ورد کرنا ہے جب آپ یہ عمل مکمل کرلیں تو آپ اپنے ہاتھوں پر دم کریں اور پھر اپنے ہاتھ اپنے چہرے گردن اور بالوں پر پھیر دیں اس کے بعد حسب معمول آپ سو جائیں یہ عمل آپ مسلسل کرتے رہیں اور اپنی زندگی کا معمول بنالیں انشاء اللہ ہر آنے والا دن آپ کے چہرے پر نور لاتا چلا جائے گا یہ نور اللہ کی طرف سے آپ کو عطا ہوگا دوسرا عمل یہ ہے کہ طب نبوی سے جس کے بارے میں حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ ان دو چیزوں کو چہرے پر لگانے سے چہرہ نکھر جاتا ہے ان چیزوں کو مرد اور خواتین دونوں استعمال کر سکتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا رائی اور ایلوویرا کو اپنے چہرے پر لگایا کرو ان سے چہرہ نکھر جاتا ہے رنگت صاف ہوجاتی ہے لیکن صرف رات کو استعمال کیا کریں اس کے علاوہ ان چیزوں کو روغن گل کے ساتھ کن پٹی اور ٹھوڑی پر لگانے سے سر کا درد بھی فوری طور پر ختم ہوجاتا ہے

ناک اور منہ کے زخموں کے لئے بھی یہ دونوں چیزیں اکسیر ہیں ۔آپ یہ چھوٹا سا ٹوٹکا ضرور آزما کر دیکھیں انشاء اللہ بہت جلد فائدہ محسوس ہوگا ۔ایلوویرا یعنی کنوار گندل صدیوں سے جانا پہچانا پودا ہے جو اکثر گھرانوں کی کیاریوں یا گملوں کی زینت ہے۔ کئی نسلوں سے اس بوٹی کی افادیت مسلمہ ہے اور اکثر معالجین اس کا حلوہ یا اسے قیمے میں پکا کر ان مریضوں کو کھانے کا مشورہ دیتے ہیں جو جوڑوں کے درد یا معدے کے امراض کا شکار ہوتے ہیں۔ بیماریوں کو ختم کرنے کے لیے مہنگے علاج کی طرف جانے کے بجائے سستے اور قابل برداشت حفاظتی غذائی ہتھیار استعمال کیے جائیں جو دکھی انسانیت کو سکون بخش سکیں۔ پس ان تمام چیلنجز اور خطرات کے مقابلے کے لیے ایلوویرا ایک اہم دفاعی حصار کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔ایلوویرا ڈرنک کے جزوی استعمال سے روزانہ لی گئی غذا سے اول تیزابیت دور کرنے میں مدد ملتی ہے

جبکہ مسلسل استعمال سے معدے اور آنتوں کے السر تک درست ہو جانے کی مصدقہ رپورٹیں انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ تیزابیت موٹاپے کی دیگر وجوہات میں سے ایک ہے۔ پس تیزابیت ختم ہوتے ہی موٹاپے میں حیرت انگیز کمی نوٹ کی گئی ہے۔ جس ایلوویرا ڈرنک کا ذکر ہو رہا ہے اس کو کم از کم ساڑھے تین سالہ بالغ ایلوویرا سے حاصل کیا گیا ہو اور پینے کے قابل بنانے کے لیے اس میں موجود زہریلے مادے مثلا فینولک کمپاونڈ کو نکال کر سٹیبلائز کر دیا ہو۔ وگرنہ فائدے کے بجائے نقصان کا اندیشہ رہے گا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

Facebook Comments