جمعہ 26 اپریل 2024

سعودی عرب : محکمہ ٹریفک کی ڈرائیوروں کو اہم ہدایات

محکمہ ٹریفک

ریاض(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ضروری ہے کہ اپنا لائسنس ہمراہ رکھیں اور گاڑی چلاتے ہوئے تمام مروجہ قوانین پر عمل درآمد کریں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے عوام کو حادثات سے بچانے کی غرض سے محفوظ ڈرائیونگ کے لیے نو مشورے جاری کیے ہیں۔ ان میں سب سے اہم رفتار کی انتہائی حد کی پابندی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر کے سرکاری اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ضروری ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران تیز رفتاری نہ دکھائیں اور راستے کے بدلتے حالات کا لحاظ رکھیں۔

ڈرائیور کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اور آگے چلنے والی گاڑی کے درمیان معقول فاصلہ برقرار رکھیں۔ دوران ڈرائیونگ توجہ اسی جانب توجہ مرکوز رکھیں اور ذہن کو راستے سے ادھر ادھر نہ بھکٹنے دیں۔

شاہراہ پرلین بدلتے وقت اشارہ لازمی دیں اور جسے پہلے آگے بڑھنے کا حق حاصل ہو اسے اس کا حق دیا جائے۔ ڈرائیونگ کرتے ہوئے خراب موسمی حالات میں انتہائی چوکس رہنے کی ضرورت ہے جبکہ ہمیشہ حفاظتی بیلٹ لگانے کی پابندی کی جائے۔

اس کے علاوہ محکمہ ٹریفک کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہنا ہے کہ سڑک پر اچانک پیش آنے والی تبدیلیوں پر انتباہی اشارہ دیا جائے۔

Facebook Comments