جمعہ 26 اپریل 2024

حکومتی رہنماؤں کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ شفقت محمود نے تفصیل بتادیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تحریک انصاف کے موقف کی تائید ہے، چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔

چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے موقف کی تائید ہے، ہم نے چیف الیکشن کمشنر کو بتایا کہ کرپشن کی فضا کو ختم کرنا کیوں ضروری ہے اور اس کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے۔

 انہوں نے کہا قانون میں کلیئر انداز میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فریضہ ہے کہ ایسا انتخاب کرائے جس میں بد عنوانی نہ ہو۔ ہمیں الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد ہے، ہمارا خیال ہے کہ وہ شفاف انتخاب یقینی بنائے گا، ہمیں امید ہے کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق الیکشن ہوں گے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے سنادی ہے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے چار ایک سے فیصلہ سنایا ہے کہ سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے لیکن بیلٹ ہمیشہ کیلئے خفیہ نہیں رہ سکتا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

Facebook Comments