اتوار 19 مئی 2024

پنجاب حکومت نے 17 سال بعد ریسکیو 1122 کو ریسکیو کرلیا، بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(دھرتی نیوز) پنجاب حکومت نے 17 سال بعد ریسکیو ایمرجنسی سروس 1122 کے لیے سروس سڑکچر منظور کرلیا ہے۔

ترجمان ریسکیو فاروق احمد کے مطابق حکومت کی جانب سے ریسکیو عملے کو تقریباً17سال بعد سروس سٹرکچر دیا گیا ہے،حکومت کے اس تاریخی اقدام نے ریسکیو رز کے مستقبل کو محفوظ بنا دیا ہے۔

سروس سٹرکچر سے ریسکیورز کو پروموشن چینل اور کنٹریکٹ ملازمین مستفید ہوں گے۔ریسکیو سروس نے 17سال سروس سٹرکچر کی محرومی کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ریسکیو نے 90لاکھ سے زائد متاثرین کو مختلف ایمرجنسیز میں بروقت ریسکیو کیا۔ریسکیو ٹیم کو اقوام متحدہ سے سرٹیفکیشن اور جنوبی ایشیاء کی پہلی سرٹیفائیڈ ٹیم بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

حکومت پنجاب کے اس تاریخی قدم سے ریسکیو رز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ریسکیورز پوری لگن اور محنت سے خدمت انسانیت کا سفر جاری رکھیں گے۔

Facebook Comments