بدہ 08 مئی 2024

سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ اور یوسف رضاگیلانی کوکتنے کتنے ووٹ پڑیں گے؟ فواد چودھری نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (دھرتی نیوز ) فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایوان بالا میں سب سے بڑی جماعت ہوگی، سینیٹ انتخاب میں تحریک انصاف با آسانی جیت جائے گی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ کو 180 سے زائد جبکہ اپوزیشن کو 155 ووٹ پڑیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ارکان اسمبلی اپنے ووٹ کاسٹ کررہے ہیں ،یہ سلسلہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

Facebook Comments