بدہ 08 مئی 2024

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 99 ارکان، لیکن انہیں ووٹ کتنے ملے؟ ایسا انکشاف کہ عمران خان کو یقین نہ آئے

کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی میں خواتین کی نشستوں پر اپنے ارکان کی مجموعی تعداد سے سات ووٹ زیادہ حاصل کیے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 99 ہے لیکن خواتین کی نشستوں پر اسے 106 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان 60 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائی ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی دوسری امیدوار رخسانہ شاہ نے 46 ووٹ حاصل کیے لیکن وہ نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

Facebook Comments