جمعہ 26 اپریل 2024

فیصل واوڈا کو بڑی خوشخبری مل گئی، لیکن ساتھ ہی عدالت نے جھوٹا بھی قرار دے دیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے نا اہلی کیس پر فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کے بعد فیصل واوڈا کو نا اہل قرار نہیں دیا جاسکتا تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے کے نتائج ہیں۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی بظاہر جھوٹا ہے۔ ان کے جھوٹے بیان حلفی کے معاملے پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے۔

 خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نا اہلی کیس کا فیصلہ سنائے جانے سے پہلے ہی فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

Facebook Comments