ھفتہ 27 اپریل 2024

فیصل واوڈا نا اہلی سے تو بچ گئے لیکن سینیٹر بن پائے یا نہیں؟ سندھ اسمبلی سے نتیجہ آگیا

کراچی (دھرتی نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا سندھ اسمبلی سے سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیتے ہی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے آج ہی اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ اس کے علاوہ کچھ دیر قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی نا اہلی کے کیس کا فیصلہ سنایا ہے جس میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ مستعفی ہونے کے بعد انہیں نا اہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔

Facebook Comments