جمعرات 09 مئی 2024

بتایا جائے سینیٹ الیکشن میں کس نے کتنا پیسہ لگایا ؟ الیکشن کمیشن نے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے تمام منتخب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کے گوشوارے طلب کرلیے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک لیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 11 مارچ سے قبل جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں تحریک انصاف کو 18، پی پی کو 8، ن لیگ کو پانچ اور ایم کیو ایم کو 2 نشستیں ملیں ہیں ۔

Facebook Comments