پیر 20 مئی 2024

سینیٹ انتخا بات اور عامر لیاقت کا ووٹ ،تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(دھرتی نیوز) سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کے ووٹ میں بھی فاش غلطی سامنے آگئی ۔

 دھرتی نیوز کے مطابق عامر لیاقت نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخاب کے بیلٹ پیپر پر ٹک لگا نا ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو ووٹنگ کی ٹریننگ دینے والی پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے بتا یا ہے کہ بیلٹ پیپر پر امید وار کے سامنے ہندسے میں ایک لکھنا ہوتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو ووٹنگ کی ٹریننگ دی تھی ،عامر لیاقت سے غلطی ہو سکتی ہے جو کہ غلطی ہی شمار کی جائے گی ،ان کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق ممبران کو ٹریننگ دی تھی لیکن عامر لیاقت سے بات نہیں ہو سکی تھی ،شہر یار آفریدی بھی طبیعت کی خرابی کے باعث ٹریننگ میں نہیں آئے تھے ۔سابق چیف الیکشن کمشنر کنور دلشاد نے کنول شوذب کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ 1974سے یہ طریقہ کار چلا آ رہا ہے ۔

 واضح حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان سینیٹ انتخاب سے قبل ایک پروگرام میں عار لیاقت نے کہا تھا کہ میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دو ں گا ،ایک شخص پارٹی سے تعلق ہی نہیںرکھتا تو اس کو ووٹ کیوں دوں ،پہلے وہ تحریک انصاف میں آئیں ۔

Facebook Comments