بدہ 08 مئی 2024

گرمیوں میں بجلی کا مسئلہ حل، کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) شہر قائد کے باسیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، گرمیوں کے دوران نیشنل گرڈ سے 150 میگا واٹ اضافی بجلی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور کنٹرول اتھارٹی (نیپرا) نے گرمیوں میں کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو 150 میگا واٹ اضافی بجلی کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے سنٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی پی پی اے) ، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اضافی بجلی کی فراہمی سے گرمیوں کے موسم میں کراچی کے شہریوں کی لوڈ شیڈنگ سے جان چھوٹ جائے گی۔

Facebook Comments