پیر 20 مئی 2024

جماعت اسلامی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دے گی یا نہیں؟ سراج الحق نے واضح کردیا

گوجرانوالہ( دھرتی نیوز)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لینے کی کیا ضرورت پڑی؟ ان کے اپنے لوگوں نے ان پر عدم اعتماد کیا۔ عمران خان کہتے ہیں ہمارے بندے بکے ہیں تو بکنے والوں کو پارٹی میں شامل کیوں کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ 26 مارچ کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے لانگ مارچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

تحریک انصاف کی 3سالہ حکومت نے الیکشن کے حوالے سے کوئی اصلاحات نہیں کیں جبکہ عمران خان کا دھرنے میں شفاف الیکشن کا مطالبہ تھا مگر اب 3 سال میں کوئی قانون سازی نہیں کی۔

Facebook Comments