ھفتہ 27 اپریل 2024

قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ،پی ٹی آئی اور اتحادیوں نے مشترکہ حکمت عملی تیارکرلی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم آج اعتماد کاووٹ لیں گے،پی ٹی آئی اور اتحادیوں نے مشترکہ حکمت عملی تیارکرلی۔

 دھرتی نیوز کے مطابق وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قراردادتیار کرلی گئی ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قراردادپیش کریں گے،آرٹیکل 91 کی شق 7 کے تحت وزیراعظم ایوان سے اعتماد کاووٹ لیں گے،اعتماد کے ووٹ کے بعد کامیابی کی صورت میں وزیراعظم ایوان سے خطاب کریں گے۔

حکومتی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز بھی خطاب کریں گے ،ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، ق لیگ کے طارق بشیرچیمہ خطاب کریں گے۔

Facebook Comments