جمعہ 26 اپریل 2024

عمران خان کی اکثریت ختم ہو چکی ،اعتماد کاووٹ لینا بھی وزیراعظم کی ناکامی ہے،شاہدخاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ عمران خان کی اکثریت ختم ہو چکی ہے ،اعتماد کاووٹ لینا بھی وزیراعظم کی ناکامی ہے،ہم نے اس بدمعاشی کامقابلہ اسمبلی کے اندر اورباہر بھی کرنا ہے۔

 دھرتی  نیوز کے مطابق پی ٹی ایم رہنماﺅں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کی تواس موقع پر موجود پی ٹی آئی کارکنان کے نعرے بازی کی۔

شاہدخاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس بلانا غیر اخلاقی ،غیر آئینی بھی ہے،رات کے اندھیرے میں نوٹیفکیشن جاری کیاگیا،نوٹیفکیشن میں کہاگیاوزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔

 انہوں نے کہاکہ عمران خان کی اکثریت ختم ہو چکی ہے ،یہ شور بتارہاہے کوئی بات نہیں کرسکتا صرف بدمعاشی چلے گی ،پاکستان عوام ان کا تماشا دیکھ رہے ہیں ، عمران خان اسی دن اکثریت کھوچکے جب ان کے وزیر خزانہ ہارے ،ہم ان بدمعاشوں کا مقابلہ کرینگے، آج پاکستان کے عوام ان چوروں سے پناہ مانگ رہے ہیں ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اعتماد کاووٹ لینا بھی وزیراعظم کی ناکامی ہے،ہم نے اس بدمعاشی کامقابلہ اسمبلی کے اندر اورباہر بھی کرنا ہے، ہم نے شرافت کی سیاست کی ہے بدمعاشی کی سیاست نہیں چلے گی ،انہوں نے کہاکہ آج جواب صدر علوی نے دینا ہے ،کیا صدر نے خط لکھا ہے کہ عمران خان کے پاس اکثریت نہیں ،قومی اسمبلی کے سپیکر کوبھی جواب دینا پڑے گا۔

Facebook Comments