جمعرات 09 مئی 2024

وزیر اعظم کو اداروں نے اعتماد کا ووٹ لے کردیا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اداروں نے اعتماد کا ووٹ لے کردیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی ریفرنس میں پیشی کے موقع پرکہا کہ وزیر اعظم کا اپنا وزیر خزانہ ایم ایز اے کے ہاتھوں شکست کھا گیا۔وزیر اعظم کی خود اعتماد کا ووٹ لینے کی آئین و قانون میں کہیں جگہ نہیں۔وزیر اعظم نے تقریر کے دوران اپوزیشن کو دھمکیاں دیں۔وزیر اعظم کی تقریر پر سپیکر قومی اسمبلی خاموش رہے ۔جب تک آئین و قانو ن کے راستے پر نہیں چلا جائے گا ملک ترقی نہیں کرے گا۔

 ان کاکہناتھا کہ حکومت سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرچکی۔بلوچستان میں 70کروڑ،سندھ میں 35کروڑ دئیے گئے۔ارکا ن اسمبلی سے 50،50کروڑ فنڈ ز کا وعدہ رشوت نہیں اور کیا ہے؟۔

Facebook Comments