ھفتہ 27 اپریل 2024

اپوزیشن کا لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ نئی پیش گوئی

لاہور(دھرتی نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پیش گوئی کی ہے کہ استعفوں کی طرح اپوزیشن لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کرلے گی، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیرجنگلات محمد سبطین خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار کا تھا کہ پی ڈی ایم سارا زور این آر او کیلئے لگارہی ہے، وزیراعظم کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں ناکامی کے بعد پنجاب میں اپوزیشن ناکام رہے گی، پنجاب میں سیاسی تماشہ لگانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، اپوزیشن کی تحریک کاکوئی مقصدہےنہ کوئی سمت ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈاصرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، پاکستانی عوام کویہ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا، عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

دریں اثنا سبطین خان نے کہا کہ عثمان بزدار نے شرافت، دیانت اور امانت کی سیاست کو فروغ دیا،وہ منتخب نمائندوں کے مسائل کےحل کےلئےکوشاں ہیں، عمران خان کےہوتےہوئےکرپٹ سیاستدانوں کی دال نہیں گلےگی، پی ڈی ایم نےقومی مفادات کوبالائےطاق رکھاہوا ہے، ووٹ کوعزت دوکا کھوکھلانعرہ اپنی موت آپ مرچکا۔

Facebook Comments