جمعرات 09 مئی 2024

وزیراعظم پر اعتماد کا ووٹ : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپوزیشن کو بڑا چیلنج

اسلام آباد(دھرتی نیوز)  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کو چیلنج کیا ہے کہ ایک بھی وزیراعظم پر اعتماد کا ووٹ غلط ثابت ہوا تو سیٹ چھوڑ دوں گا۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کی ، جس میں صادق سنجرانی نے کہا ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادست ادارہ بناناہے، جمہوریت کیلئے آزاد میڈیا بنیادی شرط ہے، میڈیا کو سہولت دیں گے، جیت کسی کی بھی ہو،کامیابی جمہوریت کی ہونی چاہیے۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہونیوالے واقعات پر افسوس ہے، واقعات کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن اور حکومت کی مشترکہ کمیٹی بنائی ہے۔

اسدقیصر نے کہا اپوزیشن کو چیلنج ہے ایک بھی اعتماد کا ووٹ غلط ثابت ہوا تو سیٹ چھوڑ دوں گا۔

 یاد رہے قومی اسمبلی کے گذشتہ اجلاس میں اسپیکر کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا تھا کہ اسمبلی میں وزیر اعظم نے اپوزیشن کو دھمکیاں دیں، اسپیکرخاموش رہے، اسپیکر صاحب کویہ نہیں پتااسمبلی کیسےچلتی ہے۔

بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول بھٹو کو چیلنج کیا تھا کہ کہ وہ آئیں جیسے چاہے تسلی کرلیں، پوری دنیا اور میڈیا دیکھ رہی تھی ایک ایم این اے بتادیں جو کم تھا، وہ کسی ایک ایم این اے کا بتائیں جو غیر حاضر تھا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں کبھی ایسا کام نہیں کرتا جس سے تاریخ خراب ہو، کسی بھی صورت آئین و قانون کے خلاف کام نہیں کروں گا۔

Facebook Comments