جمعہ 26 اپریل 2024

سینیٹ الیکشن میں نوٹوں کی آفر،تحریک انصاف کے عبدالسلام آفریدی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا

پشاور(دھرتی نیوز)سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کے حوالے سے تحریک انصاف کے عبدالسلام آفریدی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا۔ 

 دھرتی  نیوز کے مطابق تحریری جواب میں کہاہے کہ سینیٹ الیکشن سے ایک دن قبل غیرملکی نمبر سے پیغام ملا،پیغام میں پی پی امیدور کو ووٹ کے عوض 8 کروڑ کی آفر کی گئی ۔

عبدالسلام آفریدی نے کہاکہ پیغام بھیجنے والے شخص نے اپنا نام عادل شاہ بنایا ،پیغام کے بارے میں وزیراعلیٰ کو فوری آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے مشکوک شخص کی پہچان کیلئے رابطہ جاری رکھنے کی ہدایت کی ، پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اس شخص نے پی پی رکن اسمبلی احمد کنڈی کا بھی نام لیا،مزیداراکین کو بھی 8 کروڑ دینے کی پیشکش کی گئی ۔

 عادل شاہ نے مزید دو ارکان اسمبلی سے بھی ڈیل مکمل ہونے کاانکشاف کیا، عبدالسلام آفریدی نے کہاکہ عادل شاہ نے کوہاٹ سے لیگی امیدوارعباس آفریدی سے ملاقات کی آفر کی ،عبدالسلام آفریدی نے پیغامات کی ہارڈکاپی الیکشن کمیشن میں پیش کردی۔عبدالسلام آفریدی کاکہناہے کہ پارٹی کوشکست سے بچانے کیلئے گفتگو میڈیا کے سامنے لایا۔

Facebook Comments