جمعرات 09 مئی 2024

چیئرمین سینٹ کا انتخاب ، کتنے ووٹ مسترد ہوئے اور کیوں مسترد ہوئے؟ وجہ آپ بھی جانیں

اسلام آباد(دھرتی نیوز)چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں کل آٹھ ووٹ مسترد ہوئے۔

دھرتی  نیوز کے مطابق مسترد ہونے والے تمام ووٹ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے تھے۔ان بیلٹ پپپرز پر سٹیمپ باکس کی جگہ یوسف رضا گیلانی کے نام پر لگائی گئی تھی۔ صادق سنجرانی کو ڈالا گیا کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ مسترد ہونے والا ایک بیلٹ پیپر میں دونوں امیدواروں کے ناموں پر مہر لگائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل تین بجے شروع ہوا تھا جو کہ پانچ بجے ختم ہوا۔ جس کے بعددونوں امیداروں کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کیا گیا۔

Facebook Comments