جمعرات 09 مئی 2024

سیکریٹری سینٹ قاسم صمد نے ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کو کیا بتا یا تھا ؟تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد (دھرتی نیوز)چیئر مین سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے ایک اور تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتخاب سے قبل پی پی رہنما سیکریٹری سینٹ قاسم صمد سے ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ سمجھ رہے ہیں اور اس دوران قاسم صمد نے پی پی رہنماﺅں کو بتا یا کہ اپنے امید وار کے خانے میں سٹیمپ لگا سکتے ہیں ۔

ویڈ یو کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک ،شیری رحمان اور سعید غنی سیکریٹری سینیٹ قاسم صمد سے ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ پوچھ رہے ہیں ،اس دوران سعید غنی نے سوال کیا کہ اپنے امید وار کے خانے میں کہیں بھی سٹیمپ لگائی جا سکتی ہے جس پر قاسم صمد نے بتا یا کہ خانے میں سٹیمپ کرنا ہے ،انہوں نے بتا یا کہ بیلٹ پیپر پر امید واروں کے نام لکھیں ہونگے ۔اس دوران فاروق ایچ نائیک نے پھر پوچھا کہ سٹیمپ کہا ں کرنی ہے ؟تو قاسم صمد نے فرضی بیلٹ پیپر پر ہاتھ رکھ کر بتا یا کہ اپنے امید وار کے خانے میں سٹیمپ کرنی ہے جبکہ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ خانے میں کہیں پر بھی سٹیمپ کر سکتے ہیں ۔سعید غنی نے قاسم صمد سے پوچھا کہ ووٹنگ کے وقت آپ کا کتنا سٹاف موجود ہوگا جس پر قاسم صمد نے کہا کہ ہم تین لوگ ہو نگے ۔

Facebook Comments