جمعرات 09 مئی 2024

پریذائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے ووٹ کاسٹ کرنے کا کیا طریقہ بتایا تھا؟ اہم ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے پریذائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ کی ووٹنگ سے قبل سینیٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ بتانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں مظفر حسین شاہ بتاتے ہیں کہ سٹیمپ اپ بیلٹ پر درمیان میں لگائیں اگر کسی دوست سے غلطی ہوجاتی ہے توبیلٹ باکس میں بیلٹ پیپر ڈالنے سے پہلے سیکرٹری صاحب سے ملیں میں کوشش کروں گا کہ آپ کو دوسرا بیلٹ دیا جائے تاکہ غلطی درست ہوجائے۔بیلٹ پیپر کو اس طرح سے فولڈ کریں کہ بیلٹ پیپر خراب نہ ہو۔

 

Facebook Comments