بدہ 08 مئی 2024

سیالکوٹ، راولپنڈی موٹروے کی تکمیل سے جہلم کا اسلام آبادسے فاصلہ 45 منٹ رہ جائے گا،فوادچودھری

اسلام آباد(دھرتی نیوز – نیشنل ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ، راولپنڈی موٹروے کے پہلے فیز کا ٹینڈررواں ہفتے آجائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شمالی پنجاب کیلئے یہ موٹروے وزیر اعظم عمران خان کا ایک بہت بڑا تحفہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا مراد سعید نے اس پراجیکٹ کو ممکن بنایا، اس موٹر وے سے جہلم کا اسلام آباد سے فاصلہ 45 منٹ رہ جائے گا۔

ٹوئٹر پر ایک اور پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس موٹروے سے گوجرخان سوھاوہ اور دینہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بن جائیں گے، چکوال، جہلم،کھاریاں، لالہ موسی، وزیر آباد کی معاشی اہمیت میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر آباد راولپنڈی موٹر وے شمالی پنجاب کیلئے گیم چینچر منصوبے ہیں، میری تجویز کو پذیرائی دینے کا شکریہ۔

Facebook Comments