پیر 20 مئی 2024

وفاقی وزراء کا الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ، مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزراء شفقت محمود ،سینیٹر شبلی فراز اور چوہدری فواد حسین نے پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےمستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تو مسلم لیگ ن بھی خم ٹھونک کر میدان میں آ گئی ہے اور حکومت کے اس مطالبے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمشن سے استعفے کے حکومتی مطالبے کو مضحکہ خیز، غیرآئینی،غیرقانونی اور آئینی ادارے کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نیب کی طرح الیکشن کمشن کو بھی یرغمال اورغلام بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ استعفا وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس پر بائیس کروڑ عوام عدم اعتماد کرچکے ہیں ،استعفیٰ وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جو پارلیمان کا اعتماد کھو بیٹھا ہے، استعفیٰ وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس نے عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری کی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ استعفیٰ وہ سلیکٹڈ دے جو سپریم کورٹ میں ڈسکہ الیکشن کے زیرسماعت مقدمے کے دوران الیکشن کمشن کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

Facebook Comments