جمعہ 26 اپریل 2024

کسانوں کا ٹریکٹر مارچ، اسلام آباد کی طرف رخ کرنے کا اعلان کردیا

اوکاڑہ (دھرتی نیوز) حجرہ شاہ مقیم میں کسان اپنے حقوق کے لیے میدان میں آگئے ، پاکستان کسان اتحاد زیر اہتمام حجرہ شاہ مقیم اور تحصیل بھر سے اوکاڑہ تک ٹریکٹر مارچ کیا گیا جس میں سیکڑوں ٹریکٹروں پر سوار کسانوں نے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ کسانوں نےخبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 31مارچ کو اسلام آباد کا رُخ کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری حسان اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے، کھاد بیج سمیت تمام زرعی مداخل کے ریٹس کو کم کیا جائے بھارت سے زرعی اجناس درآمد نہ کی جائیں بجلی بلوں پر ناجائز ٹیکس اور بقایا جات ختم کیے جائیں۔

 انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور مطالبات تسلیم نہ کیے تو 31مارچ کو پنجاب بھر سے ہزاروں کسان ٹریکٹر ٹرالیوں پر سوار ہو کر اسلام آباد کا رخ کریں گے جہاں دمام دم مست قلندر ہوگا اور کسان مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے، ٹریکٹر مارچ سے قصور ملتان روڈ اور اوکاڑہ دیپالپور روڑ بلاک ہو گئے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Facebook Comments