ھفتہ 27 اپریل 2024

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مذاکرات کی اطلاعات ، یہ کب اور کہاں ہوں گے ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مذاکرات دوبارہ بحال ہونے کی اطلاعات ہیں ، 23 مارچ کو پاک بھارت آبی وفود مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں گے ۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کامیاب سفارتی پیش رفت کے بعد پاکستان نے پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا نئی دلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے دو روزہ اجلاس کا انعقاد 23اور24مارچ کو نئی دلی میں ہو گا۔ذرائع کے مطابق انڈس واٹرکمشنرسیدمحمدمہرعلی شاہ اور ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری پاکستان کی نمائندگی کریں گے پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کا یہ اجلاس 116واں اجلاس ہو گا اور دو برس کے التواءکے بعد ہو رہا ہے، گذشتہ اجلاس دو سال پہلے لاہور میں منعقد ہوا تھا۔کورونا پاک بھارت تناو¿ و دیگر عوامل کے باعث دو برس اجلاس منعقد نہیں ہو سکا۔

Facebook Comments