پیر 20 مئی 2024

’ہاہاہا ۔ ہاہاہا پی ڈی ایم تباہ دے‘

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لانگ مارچ ملتوی ہونے پر اپوزیشن جماعتوں کا مذاق اڑایا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں مراد سعید نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا ’ہاہاہا ۔ ہاہاہا پی ڈی ایم تباہ دے۔‘ (یعنی پی ڈی ایم تباہ ہوگئی)

انہوں نے کہا کہ ’مولانا اسمبلی کے باہر نہیں رہ سکتے، سند یافتہ نا اہل و اشتہاری پاکستان نہیں رہ سکتا ، زرداری سندھ حکومت اور اسمبلیوں سے باہر نہیں رہ سکتا ۔ سیاسی اور انتخابی میدان میں شکست کے بعد ذاتی مفادات کے لئے دیا جانے والا ساتھ ذاتی مفادات کی نذر ہوگیا ۔‘

 خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفے نہ دیے جانے پر پی ڈی ایم نے اپنا لانگ مارچ ملتوی کردیا ہے۔ طویل اجلاس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کرکے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے جس کے بعد مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی صحافیوں کو یہ یقین دہانی کراتے رہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے۔

Facebook Comments