پیر 20 مئی 2024

بتادیں کہ ہمیں پی ڈی ایم میں رکھنا ہے یا نہیں، بلاول بھٹواور فضل الرحمان کے درمیان پی ڈی ایم اجلاس میں جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد(دھرتی نیوز)اسلام آبادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)اجلاس میں بلاول بھٹو نے کیا کہا؟تفصیلات سامنے آگئیں۔

 دھرتی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں بلاول بھٹواور مولانا فضل الرحمن کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ ہو، بلاول بھٹو نے استفسار کیاکہ ہمیں بتادیں کہ ہمیں پی ڈی ایم میں رکھنا ہے یا نہیں ، مولانا نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ آپ خود فیصلہ کرکے ہمیں بتادیں ۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن الائنس سے باہر نکلنے کیلئے پیپلزپارٹی کی محفوظ راستہ تلاش کرنے کی کوشش کی،اجلاس میں جملوں کے تبادلے پر پیپلزپارٹی کے بعض رہنمابھی پریشان ہوئے،ذرائع کاکہناہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں نوجماعتیں ایک طرف پیپلزپارٹی الگ تھی ۔

Facebook Comments