پیر 20 مئی 2024

ہمیں پی ڈی ایم سے نکالنا آسان نہیں، پیپلزپارٹی کی خاتون رہنماء بھی میدان میں آگئیں

کراچی(دھرتی نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لئے بہت قربانیاں ہیں، ہمیں پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم ) موومنٹ سے نکالنا آسان نہیں۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ کہ آصف علی زرداری نے جمہوریت کی بالادستی کے لئے دس سال جیل میں گزار دیئے، پیپلز پارٹی آئین اور جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈھائی سال سے جمہوریت او ر اداروں کا مذاق بنا رکھا ہے، عمران خان خود دھاندلی کرواتے ہیں وہ اصلاحات کیسے کریں گئے، لگتا نہیں حکومت نیک نیتی سے آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا پارلیمان کو اس وقت یرغمال بنا لیا گیا ہے،یوسف رضا گیلانی کی جیت کو زبر دستی ہار میں تبدیل کیا گیا۔

Facebook Comments