ھفتہ 27 اپریل 2024

مسجد نبوی ﷺ میں تراویح ہوگی یا نہیں؟ خادم الحرمین الشریفین نے اعلان کردیا

مدینہ (دھرتی نیوز) خام الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں نماز تراویح ادا کرنے کی اجازت دے دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق خادم الحرمین الشریفین نے کورونا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح کی اجازت دی ہے۔ رمضان المبارک میں نماز تراویح کے ایک گھنٹے بعد مسجد نبوی ﷺ کو بند کردیا جائے گا جس کے بعد فجر کی نماز سے دو گھنٹےپہلے مسجد کھولی جائے گی۔

مسجد نبوی ﷺ میں تراویح کی اجازت ملنے پر امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سعودی عرب کے شہریوں نے تراویح کی اجازت دینے پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Facebook Comments