پیر 20 مئی 2024

وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی تشخیص ہو گئی ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز نوشہرہ کا دورہ کیا اور مالاکنڈ میں تقریب سے خطاب کیا تھا،مالاکنڈ سے واپسی پر عمران خان طبیعت ناسازی پر وزیراعظم ہاﺅس کی بجائے بنی گالہ چلے گئی اور وہیں سے فرائض انجام دیتے رہے۔

 واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 18 مارچ کو کورونا ویکسین لگوائی تھی اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

Facebook Comments