پیر 20 مئی 2024

وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار، حکومت کن دو ممالک کے مسافروں پر پابندی لگانے جارہی ہے ؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی تیسری لہر میں وبائی مرض کا شکار ہو گئے ہیں تاہم وہ خیریت سے ہیں اور ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیاہے ۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں تیسری کورونا لہر میں پھیلنے والا وائرس برطانیہ جیسا ہے ، جنوبی افریقہ اور برازیل سے آنے والا وائرس بھی بہت خطرناک ہے ، دونوں ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا رہے ہیں۔ اسد عمر کا کہناتھا کہ ویکسین کی دوسری ڈوز کے بعد حفاظت ہائی لیول تک پہنچتی ہے لیکن سو فیصد خطرہ ختم نہیں ہوتا ، ویکسین لگوانے سے خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم صحت یاب ہوں گے تو دوبارہ ویکسین نیشن کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے دو سے دن تک رابطے میں رہنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے ۔اسد عمر کا کہناتھا کہ یہ وائرس آسانی سے پھیلتا ہے اور اس قسم کا وائرس ایک شخص کو ہو تو پورے خاندان کو ہو جاتاہے ۔

Facebook Comments