پیر 20 مئی 2024

وزیر اعظم کا گندم کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ تاریخی ہے،عبدالعلیم خان

لاہور(دھرتی نیوز)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کاکہناہے کہ وزیر اعظم کا گندم کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ تاریخی ہے،گندم کی نئی قیمت سے کسانوں کو اپنی محنت کا بہترین معاوضہ مل سکے گا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہاکہ پنجاب کے ہر ضلع میں 860روپے کے سستے آٹے کے تھیلے کی فراہمی جاری ہے ،سندھ میں آٹا پنجاب کی نسبت مہنگا ہے، سستے داموں ملنا چاہئے،پنجاب حکومت رمضان میں سستا آٹا یقینی بنائے گی، تیاری مکمل ہے۔

Facebook Comments