پیر 20 مئی 2024

پی ڈی ایم متحدہے، پیپلزپارٹی 9 جماعتوں کی رائے پر غور کرے،مولانا فضل الرحمان

لاہور(دھرتی نیوز)مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم متحد ہے کچھ معاملات ہیں ان کو باہمی رابطوں سے حل کرلیا جائے گا،ہم ملکرسفرکرینگے ،پی ڈی ایم کی نوجماعتیں ایک سوچ رکھتی ہیں ،پیپلزپارٹی سے کہیں گے وہ نوجماعتوں کی رائے پر غور کرے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز سے ملک کو درپیش صورتحال پر تفصیلی بات ہوئی ،حال میں ہی بجلی کو چھ روپے مہنگاکردیا گیا،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،اس طرح کے اقدامات کو ہم تسلیم نہیں کر سکتے ،ہم پاکستان اور اس کی خودمختاری کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔

 مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ 26 مارچ کو مریم نواز کو نیب میں طلب کیاگیا ہے،پیشی کی جو وجہ بتائی گئی ہے اس نے نیب کو بے نقاب کردیا، ہم ہمیشہ کہتے ہیں نیب ایک کٹھ پتلی ادارہ ہے،مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پی ڈی ایم کے لاکھوں کارکن موجود ہوں گے، اس موقع پر پی ڈی ایم کی قیادت بھی مریم نواز کے شانہ بشانہ ہوگی ۔

Facebook Comments