پیر 20 مئی 2024

پی ڈی ایم میں اختلافات، بلاول نے کس سیاسی جماعت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرلیا ؟

لاہور (دھرتی نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کو منصورہ آئیں گے جہاں وہ امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق بلاول بھٹو زرادری کے ہمراہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی ہوگی جبکہ دونوں جماعتوں کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں امیرالعظیم سمیت جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت بھی شریک ہوگی۔قیصر شریف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہوگی جبکہ بلاول بھٹو سراج الحق سے ان کی والدہ ، حافظ سلمان بٹ اور عبدالغفار عزیز کی وفات پر اظہار افسوس اور دعا کریں گے۔

 دوسری طرف تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں بلاول بھٹو زرداری کا جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں آنے کا مقصد مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان کو خاموش پیغام دینا ہے اور سیاسی حوالے سے اس ملاقات کی بڑی اہمیت ہے جبکہ سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو جماعت اسلامی سے ملنے لاہور آ رہے ہیں ،پیپلزپارٹی نے یہ نہیں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مریم نواز شریف سے ملنے آ رہے ہیں ،ہمیشہ اس کا اعلان کردیا جاتا تھا ،اب کی دفعہ اس کا اعلان کیوں نہیں ہوا ؟۔

Facebook Comments