پیر 20 مئی 2024

کورونا کا شکاروزیراعظم عمران خان کی تازہ تصویر سامنے آگئی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) کورونا وائرس کا شکار پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی آج کی تازہ تصویر منظرعام پر آگئی، یہ تصویر ان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے شیئر کی۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ’خان صاحب کی آج کی تصویر، آج اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے آپکی دعاؤں سے وہ پرسکون ہیں، آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ”۔

یاد رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ہفتے کے روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد دونوں نے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔

Facebook Comments