جمعہ 26 اپریل 2024

’مریم ایک ایسی چور ہے جو ۔۔۔‘ زلفی بخاری نے حیران کن دعویٰ کردیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کے تیر چلا دیے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں زلفی بخاری نے کہا کہ ’ مریم ایک ایسی چور ہے جو سمجھتی ہے کہ وہ ایک اور گلو بٹ حملہ کرکے بچ سکتی ہے۔ یہ نواز شریف کی حکومت نہیں ہے، حکومت کی رٹ چیلنج نہیں ہوگی اور تمہیں این آر او نہیں ملے گا۔‘

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو طلب کر رکھا ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے فیصلہ کیا ہے کہ کارکنوں کی بڑی تعداد مریم نواز کے ساتھ نیب میں جائے گی۔

Facebook Comments