جمعہ 26 اپریل 2024

پاک بھارت آبی تنازعات: 2 سال بعد آج مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد(دھرتی نیوز) پاک بھارت آبی تنازعات پرانڈس واٹر کمشنرز کے درمیان دو سال بعد آج مذاکرات ہوں گے۔

گزشتہ روز انڈس واٹرکمیشن کا پاکستانی وفد واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گیا تھا۔ دونوں ممالک کے مابین 23 اور 24 مارچ کو نئی دہلی میں مذاکرات ہوں گے۔اس حوالے سے انڈس کمشنر مہرعلی شاہ نے کہا کہ یہ مذکرات سندھ طاس معاہدے کی شقوں کے مطابق ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے رتلےڈیم، پکل ڈل، کشن گنگا اور چیلی کوم پر تحفظات ہیں جو ہم بھارت کے سامنے رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اصولی موقف کے ساتھ دہلی جا رہے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کی ہے۔ مہرعلی شاہ نے کہا کہ ہم بھارت کو پابند کریں گے کہ سیلابوں اور مون سون سے متعلق پیشگی ڈیٹا شیئر کرے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت ، سراج الحق نے بلاول بھٹو زرداری کو کورا جواب دے دیا
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سے اگلی ملاقات کی تاریخ بھی طے کر کے آئیں گے، پانی کے تنازعات کے حل کیلئے مسلسل بات چیت ضروری ہے۔

Facebook Comments