ھفتہ 27 اپریل 2024

سندھ بھر میں مزارات دوبارہ کھول دیے گئے

کراچی(دھرتی نیوز) محکمہ اوقاف سندھ نے صوبے میں تمام مزارات اور درگاہیں دوبارہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے زائرین کو کورونا ایس اوپیزپرمکمل عملدرآمدیقینی بنائیں کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زائرین کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے وضع کردہ تدابیر (ایس او پیز) پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اس حوالے سے 18 نکاتی ایس او پیز بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔دوسری طرف وزیر اوقاف سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ شہری ماسک لازمی پہنیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کا تحفظ کریں۔

 واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد سے کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مزارات بند کرنے کے بھی احکامات دیے گئے تھے۔

Facebook Comments