پیر 20 مئی 2024

پی ڈی ایم میں کوئی اختلافات نہیں ،کچھ مشترکہ گولز کی وجہ سے ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں ،مریم نواز

لاہور(دھرتی نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کاکہناہے کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلافات نہیں ، پیپلزپارٹی کی اپنی ہماری اپنی حکمت عملی ہے،کچھ مشترکہ گولز کی وجہ سے ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں ۔

لاہورہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ سیاست میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں ،بلاول بھٹو سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں ،رواداری کی سیاست اورتعلقات کو نبھاناجانتی ہوں۔

لیگی رہنما نے کہاکہ نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں ، پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی آگے کیسے بڑھنا ہے ،ان کاکہناتھا کہ علاقے کو ریڈزون ڈکلیئر کرنا ثابت کرتا ہے کون گھر جارہاہے۔

 مریم نواز نے کہاکہ جتنابرداشت کرنا تھا کرلیاحکومت کی کشتی ڈوب رہی ہے،نیب کو یہ موقع نہیں دیاجائے گاکہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی بچائے،انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ کیا تھا کہ ان کے انتقام کوروکنا ہے اور آسان شکار نہیں بننا۔

Facebook Comments