پیر 20 مئی 2024

این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج پھر ہوگا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کی صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ، خصوصی اجلاس آج پھر ہوگا۔

پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں خطرناک حد تک بڑھتے کیسز کی صورت حال اور ملک بھر میں آکسیجن بیڈ، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

پچاس سے ساٹھ سال کی عمر کے افرادکیلئے کورونا ویکسی نیشن 30 مارچ سے شروع ہوگی ، ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے اگر پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں — کورونا کو ناں کریں۔

 گزشتہ روز اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے صوبائی انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

Facebook Comments