جمعہ 26 اپریل 2024

شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش میں منشا بم کے 3 بیٹے گرفتار

لاہور(دھرتی نیوز)لاہورپولیس نے شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش میں منشا بم کے 3 بیٹوں کو گرفتار کرلیا اور مقدمات درج کر لئے۔

 دھرتی نیوز ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی نے کہاہے کہ ملزمان نے گزشتہ رات شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی،گرفتارملزمان میں عامر منشا، عاصم منشا اور طارق منشا شامل ہیں۔ایس پی صدر نے کہاکہ ملزمان نے شہری سے سونے کی چین اور نقدی بھی چھین لی تھی، ملزمان سے جدید آٹو میٹک گنز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

Facebook Comments