جمعہ 26 اپریل 2024

حمزہ شہباز آج جیل میں اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

لاہور(دھرتی نیوز)اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شریف آج اپنے والد شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کے ساتھ خاندان کے دیگر افراد بھی ملاقات کریں گے، تمام اہل خانہ دوپہر کا کھانا ایک ساتھ کھائیں گے۔ ملاقات کے دورا ن حمزہ شہباز پی ڈی ایم کے تضادات کے بارے آگاہ کریں گے، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کے ساتھ ساتھ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی بھی زیر غور آئے گی۔

Facebook Comments