اتوار 19 مئی 2024

بیٹے ،بہو،پوتے اور پوتی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار ، یہ قبیح حرکت کیوں کی؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

سیالکوٹ(دھرتی نیوز)انویسٹی گیشن پولیس نے بیٹے،بہو , پوتے اورپوتی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ موترہ میں چند روز قبل ملزم نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنے بیٹے،بہو اور پوتے ،پوتی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔پولیس نے موبائل فون ٹریکنگ اور دیگر شواہد کی روشنی میں آج (ہفتہ کو) نواحی گاؤں میں چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Facebook Comments