پیر 20 مئی 2024

پی پی کی علیحدہ صف بندی پرجعلی راجکماری اورچیلے صف ماتم بچھائے بیٹھے ہیں، فردوس عاشق اعوان

لاہور(دھرتی نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ پی پی کی علیحدہ صف بندی پرجعلی راجکماری اورچیلے صف ماتم بچھائے بیٹھے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ پر کہاہے کہ پیپلزپارٹی زندہ بادکے نعرے لگانیوالی راجکماری کی سکڑتی جماعت تذبذب کاشکار ہے،بلوچستان عوامی پارٹی سے متعلق بدزبان راجکماری کابیان چھوٹی سوچ کاعکاس ہے، ان کاکہناہے کہ راجکماری اتحادیوں کواپنی منشاکے مطابق ہانکناچاہتی ہے۔

Facebook Comments