پیر 20 مئی 2024

اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدرات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کا اہم اجلاس آج ہوگا۔صوبائی وزرا اور چیف سیکرٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 دھرتی نیوز کے مطابق این سی اوسی کے آج ہونے والے اجلاس میں ملک میں کوروناصورتحال کاجائزہ لیاجائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاوکیلئے لاک ڈاون کےاقدامات اورعملدرآمدکاجائزہ لیاجائے گاجبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔گزشتہ روز اجلاس میں تمام ان ڈور اور آوٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Facebook Comments